پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا منفی رجحان پر اختتام ۔
کراچی( اسٹاک سمری)۔ دو دن مسلسل تیزی کے رجحان کے بعد آئی۔ای۔ایف کی طرف سے پاکستان کے ساتھ معاہدہ طے پا جانے کی تصدیق کے بعد آج بھی مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا اور 150 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم اسکے بعد مارکیٹ اپنا مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی اور منفی زون میں چلی گئی۔ تاہم نماز جمعہ کے وقفے سے پہلے مارکیٹ دوبارہ مثبت سطح پر آ گئی ۔ دوسرے سیشن میں مارکیٹ میں ہفتے کا آخری دن ہونے کی وجہ سے مسلسل فروخت کا رجحان دیکھنے میں آئی۔ یوں مارکیٹ نے کاروباری ہفتے کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ کیا ۔ خے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 274 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42074 کی سطح پر آ گیا۔ آج شیئر بازار میں 13 کروڑ 92 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جنکی مجموعی مالیت 5 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 20 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاک الیکٹرون رہا جبکہ 89 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ یونٹی فوڈز دوسرے اور 58 لاکھ شیئرز کے ساتھ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہی
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔