پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا آغاز۔
کراچی( اسٹاک رپورٹ)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروباری دن کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ آج مارکیٹ کا آغاز 115 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا لیکن ملک میں جاری معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے غیر ملکی ٹریڈرز اور سرمایہ کار انتہائی محتاط اور سائیڈ لائن ہو چکے ہیں اسی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی ایک غیر یقینی صورتحال سے گزر رہی ہے۔ ۔ اسوقت کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 7 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40467 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔