پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان۔
کراچی( اسٹاک رپورٹر)۔ پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی صورتحال کے باعث آج بھی کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ اسوقت تک انویسٹمنٹ والیوم بہت کم نظر آ رہا ہے۔ آغاز میں مارکیٹ میں تیزی نظر آئی اور مارکیٹ نے 40 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کی تاہم مومینٹم کم والیوم کی وجہ سے برقرار نہ رہ سکا۔ اس وقت کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 9 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39903 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے لیکن کسی بھی وقت منفی زون میں داخل ہو سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔