پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے کا منفی اختتام
کراچی( اسٹاک سمری)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن اور ہفتے کا اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ نے اچھا مثبت رجحان دکھایا۔ لیکن جمعہ کے وقفے کے بعد مارکیٹ میں زبردست سیلنگ شروع ہو گئی اور منفی رجحان آخر تک برقرار رہا۔ آج شیئر بازار میں 17 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے طے پائے۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 39 لاکھ شیئرز کے ساتھ یونٹی فوڈز رہا جبکہ 99 لاکھ شیئرز کے ساتھ لوٹے کیمیکل دوسرے اور 87 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔