پاکستان اسٹاک ایکسچین میں کاروباری دن کے آغاز میں شدید مندی کا رجحان ۔
کراچی( اسٹاک رپورٹر)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز شدید مندی کے رجحان سے ہوا یے۔ پاکستان میں سیاسی عدم استحکم اسوقت اپنے عروج پر یے۔ آج الیکشن کمیشن کی طرف سے متوقع اہم فیصلوں کی وجہ سے بھی زیادہ تر سرمایہ کار اور ٹریڈرز سائیڈ لائن ہو چکے ہیں۔ شیئر بازار میں انتہائی کم والیوم اور فروخت کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی سطح توڑتے ہوئے 238 پوائنٹس کی کمی سے اسوقت 39837 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔