پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر ملا جلا رجحان ۔ ہنڈرڈ انڈیکس 8 پوائنٹس کی کمی پر بند

کراچی(اسٹاک مارکیٹ سمری)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ آج شیئر بازار کے آغاز میں کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور مارکیٹ کو ابتدائی سیشن میں 278 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41854 کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تاہم اسکے بعد مارکیٹ اپنا مثبت مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی اور دن کے درمیان میں منفی زون میں داخل ہو گئی تاہم اختتام پر ایک بار پھر مارکیٹ نے کچھ ہوائنٹس ریکور کیا لیکن آخری آدھے گھنٹے کا ایوریج انڈیکس 8 پوائنٹس منفی تھا جس سے کل کی نسبت کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس کم ہو کر 41568 کی سطح پر آ گیا۔ آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 15 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جسکی مجموعی مالیت 4 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر ا کروڑ 74 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز رہا جبکہ ا کروڑ 55 لاکھ شیئرز کے ساتھ یونٹی فوڈز دوسرے اور ا کروڑ 34 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button