پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا
کراچی( اسٹاک سمری)۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا ہے۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 356 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41425 کی سطح پر بند ہوا۔ آج شیئر بازار میں 27 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 4 کروڑ 44 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ رہا۔ ا کروڑ 21 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز دوسرے جبکہ 1 کروڑ 19 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاک الیکٹرون تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے روں ہفتے کے دوران 1800 پوائنٹس کی کھوئی ہوئی قدر بحال کی ہے ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔