پاکستان میں شرح سود بغیر تبدیلی کے 15 فیصد پر برقرار۔ مانیٹری پالیسی جاری۔

پاکستانی مرکزی بینک ( State Bank of Pakistan ) نے اگلےدو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی جاری کر دی ہے۔ بینک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران معاشی سرگرمیوں میں سست روی آئی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے (Current Account Deficit ) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اجناس کی ترسیل رسد کے مسائل کی وجہ سے افراط زر کی شرح اور مدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم آنے والے دنوں میں طلب (Demand ) میں کمی کی وجہ سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کو مجموعی طور پر مثبت قرار دیا جا رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button