پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی۔ایم۔ایف کی طرف سے پاکستان کو قرض کی قسط کے اجراء کے 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آیا ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کئے جانے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 7 پیسے اضافے کے بعد 235 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے اضافے کے بعد 247 روپے 43 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ دوسری طرف مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے مقرر کی گئی یے۔ ان کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 79 پیسے اضافے کے بعد 201 روپے 54 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام( کروڈ آئل) کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button