چینی Manufacturing PMI رپورٹ جاری کر دی گئی۔

چین کی Manufacturing PMI رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ چینی محکمہ شماریات (National Beurau of Statistics) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2022ء کے دوران صنعتی پیداواری PMI توقعات کے برعکس 48.0 رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے گئے تخمینے کے مطابق یہ انڈیکس 49.0 رہنے کی توقع تھی۔ اس طرح چین میں کورونا کی نئی لہر کے بعد Zero Covid Policy کے تحت عائد کی جانیوالی سخت ترین پابندیوں کے باعث صنعتی پیداوار بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ جس کے شدید اثرات عالمی معیشت (Global Economy) پر مرتب ہو رہے ہیں۔

گذشتہ روز یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چینی حکومت سماجی فاصلے کی پابندیوں میں نرمی کرنے جا رہی ہے تاہم یہ محض افواہیں ثابت ہوئیں اور چینی حکومت کی ترجمان نے گذشتہ رات واضح اعلان کیا ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کی صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی اور کورونا کی وباء کو کنٹرول کئے جانے تک یہ پابندیاں جاری رہیں گی۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت صنعت و معیشت سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مایوس کن اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور اسکے سنگین اثرات عالمی مارکیٹس پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button