چین کی نومبر کی صنعتی پیداواری PMI رپورٹ جاری کر دی گئی۔

چین کی نومبر 2022ء کی صنعتی پیداواری PMI رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ چین کے Caixin Market Survey کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2022ء کے دوران صنعتی پیداوار کا پرچیز مینیجرز انڈیکس (PMI) 94.4 رہا ہے۔ جبکہ گذشتہ روز اکتوبر کی جاری کردہ رپورٹ میں انڈیکس 49.2 رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق چین میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے باعث صنعتی پیداوار کے سکڑاؤ مسلسل چوتھے روز بھی جاری ہے۔
آزادانہ ذرائع کی جاری کردہ PMI رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نومبر کے دوران پابندیوں کے باعث زیادہ تر صنعتیں بند رہیں جس سے عالمی سطح پر طلب (Demand) اور رسد ( Supply) دونوں میں ہی کمی واقع ہوئی ہے۔ جسے رسد کا توازن بری طرح بگڑ گیا ہے۔ یہ رپورٹ مجموعی طور پر سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ بہتر رہی ہے اور اس کے مثبت اثرات عالمی معیشت پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔