چین کی گزشتہ تین کوارٹرز کےصنعتی منافع (Industrial Profit ) کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

چین کی سال 2022ء کے تین کوارٹرز کی صنعتی منافع ( Industrial profit ) کی رپورٹ ریلیز کر دی گئی ہے۔ چینی قومی ادارہ شماریات ( Chinese National Bureau of Statistics ) جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پہلے تین کوارٹرز کے دوران صنعتی خسارہ (Industrial Deficit ) میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کی گئی جنوری سے اگست (رواں سال کے پہلے دو کوارٹرز) تک کی رپورٹ میں صنعتی خسارہ 2.1 فیصد رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق چین کی صنعتی پیداوار میں 2.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ان اعداد و شمار کو بھی اگر رواں سال کے پہلے دونوں کوارٹرز کے دوران صنعتی پیداوار میں کمی 2.1 فیصد رہی تھی۔ ماہرین معاشیات کے مطابق چینی حکومت کی طرف سے کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے ہونیوالے لاک ڈاؤن کے باعث سال 2022ء کے آخری کوارٹر کے دوران صنعتی پیداور میں مزید کمی اور خسارے میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button