ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے درآمدی بل کو کم کرنے کا فیصلہ: لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائد
اسلام آباد( نیوز رپورٹر)۔۔۔ آج پاکستان میں ڈالر نے ڈبل سینچری مکمل کر لی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 199 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 200 سے بڑھ گیا ۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے وفاقی حکومت میں تمام لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے تا کہ درآمدی بل کو کم کیا جا سکے۔ وفاقی حکومت کے زرائع کے مطابق کا وزیراعظم کی اس سلسلے میں فاریکس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر سے بات چیت ہوئی تھی جنہوں نے امپورٹ بل کم کرنے پر زور دیا تھا ۔ جس کے بعد آج صبح سے ہی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر بےقابو ہو گیا تھا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے تمام لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔