ڈالر کے ایکسچینج ریٹ پر شرح سود بڑھنے سے دوسری کرنسیز کی طرح کرپٹو مارکیٹ نیچے آئی۔ سربراہ گلیکسی ڈیجیٹل ہولڈنگز
نیویارک(نیوز رپورٹ)۔ فائنانشل سروسز اور ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے امریکی ادارے گلیکسی ڈیجیٹل ہولڈنگز کے سربراہ مائک نووو گریٹز نے کہا ہے کہ پچھلے مہینے کرپٹو مارکیٹ کے کریش کرنے کی بڑی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی طرف سے امریکی ڈالر کے ایکسچینج ریٹس پر غیر متوازن شرح سود کا اضافہ کیا جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دنیا بھر کی کرنسیز ڈالر کے ایکسچینج ریٹ سے جڑی ہیں بالکل اسی طرح کا اثر ڈیجیٹل اور کرپٹو کرنسیز پر بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس دن فیڈرل ریزرو نے ایکسچینج ریٹ کی بنیادی شرح سود میں اضافہ کیا اس کے دو دن کے بعد کرپٹو ٹریڈ میں بےتحاشا سیلنگ دیکھنے میں آئی اور اگلے چوبیس گھنٹوں میں کرپٹو مارکیٹ کے 70 فیصد کوائنز فروخت ہو چکے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپٹو ٹریڈ کا غیر متوازن ہونا فیڈرل ریزرو کی غیر متوازن پالیسی کا نتیجہ ہے۔ نووو گریٹز کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسیز کے لئے یہ بہترین وقت ہے کہ وہ اپنے آپ کو ری اسٹرکچر کر کے دوبارہ اوپر آئیں اور ڈیجیٹل دنیا میں ایسا ہی ہو رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔