ڈیجیٹل ٹوکن لیونا اور ٹیرا کے کریش ہونے کے بعد بٹ کوائن کی 30 ہزار ڈالر کی سطح واپس حاصل کرنے کی کوشش
نیوز؛ ڈیجیٹل ٹوکن لیونا اور ٹیرا کے کریش ہونے کے بعد بٹ کوائن کی 30 ہزار ڈالر کی سطح واپس حاصل کرنے کی کوشش۔۔۔۔ ٹوکیو انٹرنیشنل مارکیٹ میں کل کرپٹو کے کریش ہونے کے بعد بٹ کوائن 30 ہزار ڈالرز فی کوائن کی سطح واپس حاصل کرنے کی کوشش میں ہے جبکہ ڈالر اور ڈیجیٹل ٹوکنز کا پریشر اسے اس سے نچلے سپورٹ لیول کی طرف دھکیل رہے ہیں جو کہ 20 ہزار ڈالرز فی کوائن کا بنیادی سپورٹ لیول ہے۔ اگر بٹ کوائن 30 ہزار کی سطح دوبارہ حاصل کر لیتا ہے تو ماہرین کے مطابق کرپٹو کرنسی دوبارہ محفوظ زون میں داخل ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈالر کے مقابلے کے لئے بیک اینڈ پر استعمال ہونے والے ڈیجیٹل ٹوکن ٹیرا اور لیونا کی بنیادی قیمتوں کے ریزرو ریٹس میں کمی کے بعد کل کرپٹو کرنسی کا بنیادی نظام اپنا اعتماد کھو بیٹھا تھا جس سے ایک دن میں کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں 9 ہزار ڈالرز فی کوائن کی کمی واقع ہوئی تھی۔ کرپٹو ماہرین کے مطابق اسوقت ڈیجیٹل کرنسی کے لئے رزسٹنس 30 ہزار ڈالرز فی کوائن کہ ہے لیکن اسکا مضبوط ترین سپورٹ لیول 20 ہزار ڈالرز فی کوائن ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔