کاروباری دن کے آغاز پر یورپی مارکیٹس میں منفی رجحان۔
برسلز( نیوز رپورٹ)۔ یورپی ماکیٹس میں آج کاروبار کی شروعات منفی رجحان سے ہوئی ہیں۔ یورو اسٹاکس 1.4 فیصد گراوٹ کی شکار ہے۔ جرمن ڈیکس 1.7 فیصد، برطانوی فٹ۔سی 1.3 فیصد جبکہ سپینش آئی بیکس میں 1.2 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری طرف فرینچ سی۔اے۔سی 40 میں 1.6 فیصد کی گراوٹ کی شکار ہے۔ امریکن فیوچر مارکیٹ جو کہ یورپیئن سیشنز کے ساتھ ہی کاروبار کا آغاز کرتی ہے میں 1.5 فیصد مندی دیکھی گئی ہے۔ ان کے علاوہ یورو کے 10 سالہ بانڈز کی قدر میں بھی 3.5 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔