کروڈ آئل کی قیمت کو کم کرنے کے لئے مزید پیداوار نہیں بڑھا سکتے۔ سعودی وزیر خارجہ

ڈیووس( نیوز رپورٹ) ۔۔ سعودی عرب نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے مزید پیداوار بڑھانے سے انکار کر دیا ہے ۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہونیوالے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مملکت پہلے ہی تیل کی رسد کے توازن کو قائم کرنے کے لئے اپنی کروڈ آئل کی پیداوار بڑھا چکی ہے جس میں مزید اضافہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی معاملات کو معیشت سے الگ کر کے دیکھا جانا چاہیئے۔ ان کا اشارہ یوکرائن پر روسی حملے کے بدد روس پر سخت پابندیوں کی طرف تھا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے انرجی کی رسد میں پیدا ہونے والے عدم توازن کو دور کرنے کے لئے تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک پر اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے بھی زور دیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button