کرپٹو مارکیٹ میں مندی، بٹ کوائن نے 21 ہزار ڈالرز فی کوائن کی نفسیاتی سپورٹ توڑ دی
واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ کرپٹو مارکیٹ میں ایک بار پھر شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔ بٹ کوائن نے دو روز کے بعد دوبارہ 21 ہزار ڈالرز فی کوائن کی نفسیاتی سپورٹ توڑ دی ہے جبکہ ایتھیریم اا سو ڈالرز فی کوائن کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا ہے۔ اسی طرح سے لائٹ کوائن بھی 45 ڈالرز سے نیچے ٹریڈ ہو رہا ہے۔ آج صبح سے فیڈرل ریزرو کی طرف سے شرح سود بڑھائے جانے کے اعلان کے بعد جہاں حقیقی کرنسیز مسلسل گراوٹ کی طرف مائل تھیں۔ کرپٹو کرنسیز اپنی قدر بحال کر رہی تھیں تاہم امیریکن سیشن میں یہی صورتحال بدل گئی ہے ۔ اسوقت حقیقی کرنسیز اپنی کھوئی ہوئی قدر دوبارہ حاصل کر رہی ہیں جبکہ کرپٹو مارکیٹ دوبارہ کریش کی طرف جا رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔