کرپٹو کرنسیز میں ریکارڈ کمی کا تسلسل جاری، بٹ کوائن 5 ہزار ڈالرز کی کمی کے بعد 24200 ڈالر پر آ گیا۔

لندن( نیوز رپورٹ) ۔ آج صبح سے کرپٹو مارکیٹ کے کریش ہونے کے بعد ڈیجیٹل کرنسیز کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ کے آسٹریلین اور ایشیئن سیشنز کے بعد یورپیئن سیشن میں بھی کرپٹو اثاثے بیچنے کا رجحان مسلسل جاری یے۔ آج صبح سے لے کر اب تک بٹ کوائن 5500 ڈالرز کی قدر کھو چکا ہے۔ دنیا کی سب سے مضبوط ترین کرپٹو کرنسی بٹ کوائن 24200 ڈالرز فی کوائن پر آ گیا ہے جبکہ ایتھیریم کی قدر میں 600 ڈالرز کمی کے بعد 1244 ڈالرز فی ایتھیریم کوائن پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button