کینیڈا کی آئل سپلائی اینڈ ایکسپلوریشن کمپنی بیلاٹریکس پر روسی تیل کی بھاری رسد سپلائی کرنے کے خلاف تحقیقات

ٹورنٹو( نیوز رپورٹ) ۔۔ کینیڈا کی آئل سپلائی اینڈ ایکسپلوریشن کمپنی بیلاٹریکس امریکی حکومت کے راڈار پر آ گئی ہے۔ زرائع کے مطابق ۔ بڑی آئل کمپنیز کی طرف سے روسی تیل کی سپلائی میں کمی کے باوجود چھوٹی آئل سپلائی کمپنیوں نے روسی تیل ” یورال” خریدنا شروع کر دیا جس سے روسی تیل کی عالمی منڈی میں سپلائی میں کمی آنے کی بجائے بڑھ گئی جس کے بعد امریکی حکومت نے تحقیقات کیں تو جن کمپنیوں نے روسی تیل معمول سے کہیں زیادہ درآمد کیا ان میں کینیڈیئن کمپنی بیلاٹریکس بھی شامل ہے۔ امریکی حکومت کے زرائع کے مطابق یہ نام سامنے آنے کے بعد معاملہ کینیڈین حکام کے ساتھ شیئر کیا گیا اور کینیڈین حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button