ہم کم افراط زر کے دور میں واپس نہیں جا پائیں گے۔ کرسٹین لیگارڈ۔

برسلز(نیوز رپورٹ): یورپی مرکزی بینک کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کے مطابق کساد بازاری اور افراط زر وہ حقائق ہیں جن کے ساتھ رہنے کی عادت ڈالنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یورپی معاشی بحران پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے لیکن کم افراط زر کے دور میں واپس جانا ممکن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پالیسی بیان میں کیا۔ یورپی مرکزی بینک کی سربراہ نے کہا کہ گلوبلائزیشن سے دوری اختیار کرنا اور اسکی پالیسیوں سے انحراف کرنا کم افراط زر کے خاتمے کی وجہ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپ افراط زر کر کنٹرول کرنے کی جتنی کوشش کر رہا ہے اتنا ہی افراط زر پھیل رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button