یورو زون: اکتوبر 2022ءکی Unemployment رپورٹ جاری کی دی گئی۔
یورو زون کی Unemployment Report جاری کی دی گئی ہے۔ یورپی ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2022ء کے دوران بیروزگاری کی شرح 6.5 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے میں بیروزگاری کی شرح 6.6 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔
اگر اس رپورٹ کا تقابلہ ستمبر 2022ء کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں بھی یہ شرح 6.6 فیصد رہی تھی۔ اس طرح اس سے قبل جاری کی جانیوالی PMI رپورٹس بھی بیروزگاری میں کمی کی نشاندہی ہو رہی تھی۔ یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر ہے اور اس کے مثبت اثرات یورپی معیشت پر مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔