یورو زون کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی گئی۔ افراط زر کے سابقہ اعداد و شمار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
برسلز( نیوز رپورٹ)۔۔ یورہی یونین کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ یورو اسٹیٹیکٹکس کی طرف جاری کئے جانے والے ڈیٹا کے مطابق جون میں یورپی یونین کے ممالک میں مجموعی طور پر 8.6 فیصد افراط زر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اس سے قبل مئی میں بھی مہنگائی کی انفلیشن اتنی ہی تھی۔ واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب یورپ میں توانائی کا بحران روسی گیس کی بندش کے بعد مزید سنگین ہونے جا رہا ہے ، صنعتیں توانائی کی قلت کی وجہ سے بند ہونے جا رہی ہیں اور گھریلو صارفین گیس کی بندش کی وجہ سے گھریلو استعمال کے لئے صارفین ضرورت کے لئے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یورپی سنٹرل بینک رواں ماہ افراط زر پر قابو پانے کے لئے شرح سود میں پچاس بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کرنے جا رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔