یورو زون کی رواں سال کے تیسرے کوارٹر کی GDP Report کا اجراء

یورو زون کی رواں سال کے تیسرے کوارٹر کی حتمی GDP Report جاری کر دی گئی ہے۔ یورپی ادارہ برائے شماریات (Eurostat) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تیسرے کوارٹر کے دوران GDP میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے دوسرے تخمینے میں یہ 0.2 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ اس طرح سالانہ GDP بھی 2.3 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ دوسرے تخمینے میں 2.1 فیصد رہنے کہ توقع ظاہر کی گئی تھی۔

رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی ہے اور اسکے مثبت اثرات یورو (EUR) کی قدر پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق جی۔ڈی۔پی کی شرح نمو (GDP Growth Rate) کے سلسلے میں حکومتی اخراجات کا کردار مایوس کن رہا ہے جبکہ افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کے باوجود رپورٹ مثبت رہنا خلاف توقع رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button