یورو ڈالر کے مقابلے میں 20 سالہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔
ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یورو اپنی 20 سالہ تاریخ کی کم ترین سطح 1.0300 پر آ گیا ہے اور یہ یورو زون کی مشترکہ کرنسی یورو کی تاریخ میں دو عشروں کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔ اس سے پہلے نومبر 2002 میں یورو اس لیول ہر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ یورپیئن معیشت کے تجزیہ کاروں کے مطابق یورپ میں کساد بازاری کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ یورو پہلی بار ڈالر کے مقابلے میں پیریٹی یعنی مسابقت کی سطح سے بھی نیچے آ جائے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔