یورو کی قدرکو مسلسل گرنے سے روکنا مستقبل قریب میں ممکن نظر نہیں آتا۔ یورپیئن سنٹرل بینک۔

برسلز ( سنٹرل بینک رپورٹ)۔ یورپی مرکزی بینک کے آفیشلز کے مطابق تمام دستیاب اور ممکنہ ذرائع استعمال کرنے کے باوجود یورو کی قدر کو گرنے سے روکنا مستقبل قریب میں ممکن نظر نہیں آ رہا جسکی وجہ یوکرائن جنگ کے بعد یورپی معیشت کے تمام ستونوں کا عدم توازن ہے۔ اس لئے ڈالر کے ساتھ برابری سے بھی نچلی سطح ہر آ جانا خارج از امکان نہیں ہے۔ بینک آفیشلز کے مطابق یورپی معیشت کے عدم توازن کی تازہ ترین مثال جرمن انفلیشن رپورٹ ہے۔ تاہم یورپی سنٹرل بینک کے آفیشلز نے کہا کہ معیشت کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام دستیاب زرائع استعمال کئے جا رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button