یورپیئن سنٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ کا افراط زر اور یورو کو کنٹرول کرنے کے لئے بتدریج شرح سود بڑھانے کا اعلان
یورپیئن سنٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ کا افراط زر اور یورو کو کنٹرول کرنے کے لئے بتدریج شرح سود بڑھانے کا اعلان۔۔ برسلز ۔۔ یورپیئن سنٹرل بینک ( ای سی بی) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ آج مختلف انداز میں نظر ائیں۔ انہوں نے پچھلی بریفنگ کے برعکس آج یورپ کے افراط زر اور یورو کی گرتی قیمت کو حقیقت قرار دیا اور کوئی انتہائی حد متعین کئے بغیر شرح سود کو بتدریج بڑھانے کا اعلان کیا تا کہ بیروزگاری اور مہنگائی میں اضافہ نہ ہو ۔ انہوں نے امریکی فیڈرل ریزروز کی طرف سے یکدم دوہرے شرح سود کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ صرف یورو ہی نہیں جاپانی ین سے لے کے نیوزی لینڈ ڈالرز تک تمام کرنسیز ڈالر کے ریزروز میں ہونیوالی تبدیلیوں سے غیر مستحکم ہوئے ہیں جنہیں انکے مطابق دوبارہ ٹریک پر لانے کے لئے مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یورپ کے معاشی بحران کے حوالے سے کہا کہ آج کا یورپ افراط زر کے بغیر والے دور میں نہیں ہے۔ یقینی طور پر بین الاقوامی صورتحال بدل رہی ہے جس سے ہر خطے کے حقائق بھی بدل رہے ہیں لیکن پورا یورپ اسوقت اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لئے کام کر رہا ہے ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔