یورپیئن مارکیٹس معاشی رپورٹ کے بعد منفی رجحان پر بند۔

برسلز( نیوز رپورٹ)۔ آج یورو زون ماہانہ معاشی اور افراط زر کی رپورٹ جاری کئے جانے کے بعد یورو کی طرح یورو زون کی اسٹاک مارکیٹس بھی مندی کی شکار رہیں۔ اگر یورو اسٹاکس کی بات کریں تو اس میں کم والیوم کے ساتھ 0.6 فیصد کمی واقع ہوئی تاہم سب سے زیادہ مندی جرمن ڈیکس میں ریکارڈ کی گئی جس کے انڈیکس میں 1.5 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی انکے علاوہ اٹالیئن ایم۔آئی۔بی میں 0.4 فیصد، برطانوی فٹ سی۔100 میں 0.9 فیصد، فرینچ سی۔اے۔سی میں 0.4 فیصد اور اسپینیش آئی بیکس میں 0.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button