یورپیئن مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا مثبت اختتام
پیرس(نیوز رپورٹ)۔ یورپیئن مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا تیزی پر اختتام ہوا ۔ تمام یورپیئن مارکیٹس نے مجموعی طور پر اعشاریہ دو سے تین فیصد تک قدر حاصل کی۔ جرمن ڈیکس نے اعشاریہ 8 فیصد ویلیو حاصل کی جبکہ اٹالیئن ایم۔آئی۔بی۔ اعشاریہ 6 فیصد تک مستحکم رہی۔ دوسری طرف سپینش آئی بیکس میں اعشاریہ دو فیصد تیزی ریکارڈ کی گئی۔ فرینچ سی۔اے۔سی اعشاریہ 8 فیصد، اسٹاکس 600 میں اعشاریہ 6 فیصد اور برطانوی فٹ۔ سی کے انڈیکس میں اعشاریہ 2 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔