یورپی اسٹاکس: کاروباری دن کا منفی رجحان پر اختتام ۔
آج زیادہ تر یورپیئن مارکیٹس کا اختتام منفی رجحان پر ہوا سوائے برطانوی فٹ۔سی کے جس کے انڈیکس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ آج جرمن ڈیکس میں 1.4 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ افراط زر اور توانائی کے بحران کی وجہ سے جرمن مارکیٹس میں سرمایہ کار محتاط خریداری کر رہے ہیں اور مارکیٹ میں بہت کم والیوم کے ساتھ ٹریڈ دیکھنے میں آئی۔ فرینچ سی۔اے۔سی میں 0.61 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔ اسپینش آئی بیکس کے انڈیکس میں 0.43 فیصد اور اٹالیئن فٹ۔سی ایم۔ائی۔بی میں ایک فیصد کے قریب کمی واقع ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔