کریمیا کی ٹورازم انڈسٹری کے یوکرائن جنگ کی وجہ سے بند ہونے سے روسی معیشت کو 7 ارب ڈالر کا نقصان۔۔۔

ماسکو: 2014 میں یوکرائن سے روسی قبضے میں آنیوالی قدرتی خوبصورتی سے مالامال مسلم اکثریتی ریاست کریمیا کی معیشت کا دارومدار سیاحت کی انڈسٹری پر ہے ۔ کریمیا کی زیادہ تر آبادی ٹورازم کے متعلقہ ملازمتوں اور کاروبار سے منسلک ہے۔ ساری دنیا سے سیاح لاکھوں کی تعداد میں کریمیا آتے ہیں اور روس کی زیادہ تر آبادی بھی سیاحت، خوبصورت قدرتی نظاروں اور دلفریب موسم کے لئے کریمیا کا رخ کرتی ہے لیکن موجودہ یوکرائن جنگ کے بعد یہاں کی معاشی صورتحال بالکل بدل چکی ہے۔ کریمیا کے ائرپورٹس کے بند ہونے اور روسی فوج کے استعمال کی وجہ سے اس سال موسم بہار میں ساحوں کی آمد کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہے جس سے کریمیا ایک معاشی بحران سے دوچار ہے۔ یہاں یہ بتاتا چلوں کہ کریمیا تاریخی اعتبار سے یوکرائن کا حصہ تھا ، پھر سوویت دور میں بھی کریمیا یوکرائن کی ریاست میں شامل رہا۔ لیکن 2014 میں روس نے کریمیا کو اپنا لازمی حصہ قرار دے کر اس پر قبضہ کر لیا تھا ۔ واضح رہے کہ کریمیا، چیچنیا اور تاتارستان کی طرح مسلم اکثریتی ریاست ہے اور ہر سال روسی معیشت کو اپنی سیاحت کی صنعت سے 7 سے 10 ارب ڈالر کما کر دیتی ہے۔ موجودہ روس یوکرائن جنگ سے یہاں بڑے پیمانے پر بیروزگاری اور معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ ( تحقیق و تحریر عدیل خالد)

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button