جیروم پاول کی تقریر، افراط زر پر فوکس

جیروم پاول تھامس ریسرچ کانفرنس میں اپنی تقریر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جس کا فوکس امریکہ میں افراط زر کی صورتحال ہے۔

 

جیروم پاول کی تقریر کے اہم پوائنٹس

 

سربراہ فیڈرل ریزرو نے اپنی تقریر کا آغاز عالمی معاشی اور بینکنگ بحران سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) نے دنیا کی معاشی ترجیحات کو تبدیل کر دیا ہے۔ افراط زر (Inflation) نے عالمی اور امریکی معیشت کو جھکڑ رکھا ہے۔ جسے کنٹرول کرنے اور سپلائی شاکس کو معمول پر لانے کے لئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے ورنہ کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مانیٹری پالیسی کو مزید سخت نہیں کیا جائے گا۔

چیئرمین فیڈ کی تقریر کا بنیادی نقطہ یہ تھا کہ مانیٹری پالیسی کو مزید سخت نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ شرح سود میں اضافے سے بینکوں کے مارجن لیولز کم ہو رہے ہیں اس لئے Cash rates Raising Program کو یہاں پر معطل کرنا پڑے گا۔

مارکیٹ کا ردعمل

مستقبل قریب میں پالیسی ریٹس موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے اعلان سے امریکی ڈالر بیک فٹ پر آ گیا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EURUSD) 1.0800 عبور کر گیا ہے۔ کماڈٹیز اور اسٹاکس میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ گولڈ 17 ڈالرز اضافے سے 1977 کی سطح پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button