یورپی مارکیٹس میں منفی اختتام۔ امریکی مارکیٹس میں منفی آغاز

آج یورپی مارکیٹس میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے۔ اگرچہ آج یورپی کرنسی یورو پیریٹی لیول سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے تاہم یورپی فائنانشل مارکیٹس میں اس سے برعکس صورتحال رہی ہے۔ برطانوی فٹ۔ سی 77 پوائنٹس کی مندی سے 7284 کی سطح پر، جرمن ڈیکس 126 پوائنٹس کی گراوٹ سے 12834 کی سطح پر۔فرینچ سی۔اے۔سی 85 پوائنٹس کی مندی سے 6125 لے لیول پر بند ہوئیں۔ اٹالیئن فٹ۔سی ایم۔آئی۔بی 265 پوائنٹس کی کمی سے 21559 پر اختتام پزیر ہوئی ہے۔ سوئس مارکیٹ انڈیکس دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد 10855 پر بند ہوئی۔
امیریکن مارکیٹس میں ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 179 پوائنٹس کی گراوٹ سے 31611 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ نیسڈق 46 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 11839 پر اور ایس اینڈ پی 16 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ اسوقت 3969 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button