پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مندی پر اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( PSX) میں کاروباری دن کا اختتام مندی پر ہوا ہے۔ KSE100 آج 148 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 42007 پر ہوا ہے۔ جبکہ KSE30 بھی 52 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15570 پر بند ہوا ہے۔ آج حصص بازار (Share Market ) میں 23 کروڑ 86 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 85 کروڑ روپے رہی۔ آج جس خبر نے مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں وہ موڈیز (Moody’s ) کے سرمایہ کار گروپ کی طرف سے پانچ پاکستانی کمرشل بینکوں کی آؤٹ لک منفی کر دی جانی ہے۔ اور انہیں B3 کیٹیگری سے نکال کر Caa1 کیٹیگری میں ڈال دیا جانا ہے موڈیز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فارن ایکسچینج کے قوانین کی خلاف ورزی اور پاکستان کے مرکزی بینک ( State Bank of Pakistan) کی طرف دے فارن ایکسچینج کے سلسلے میں تحفظات کے اظہار کے بعد الائیڈ بینک لیمیٹڈ، حبیب بینک لیمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک لیمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائٹڈ بینک لیمیٹڈ کے معاشی منظر نامے کو منفی کر دیا گیا ہے اور ان کے ساتھ فارن ایکسچینج سے متعلقہ لین دین کو رسک کیٹیگری میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیان میں ان بینکوں میں معاشی لین دین کو بھی غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے دو روز قبل پاکستان کے بحثیت ریاست معاشی منظر نامے (Economic Outlook ) کی ریٹنگ بھی B3 سے CAA1 میں منتقل کر دی گئی تھی۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد آج زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے اور مارکیٹ میں سرمائے کا حجم (Capitalization ) کم نظر آیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button