یورپی کمیشن کے ممالک کے درمیان گیس کی طلب کم کرنیکا معاہدہ طے پا گیا ۔

یورپی ممالک کے درمیان نارڈ اسٹریم 1 پائپ لائن سے گیس کی رسد میں کمی کے بعد گیس کی طلب کم کرنے کے منصوبے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے مطابق یورپ میں سردیوں سے پہلے گیس کی گھریلو اور کمرشل ضروریات کو موثر مینیجمنٹ کے ذریعے 15 سے 20 فیصد تک کم کیا جائے گا۔ منصوبے کی منظوری کا باضابطہ اعلان یورپی یونین کی سربراہی کرنیوالے ملک جمہوریہ چیک کی طرف سے کیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق یورو زون کے ممالک نے رواں برس اگست سے آئندہ سال مارچ تک 15 فیصد گیس کی طلب کم کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ کمیشن نے روسی گیس کا متبادل تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا ہے تا کہ مستقبل میں روس کی طرف سے گیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کئے جانے اور انرجی بلیک میلنگ سے بچا جا سکے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button