یورپی یونین کو 2012ء کے بعد پہلی بار کرنٹ اکاوںٹ خسارے کا سامنا۔
برسلز( یورو نیوز) ۔ یورپی یونین کو افراط زر اور تجارتی خسارے کی وجہ سے تاریخ میں 2012ء کے بعد پہلی بار کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامنا ہے۔ یورپی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اسوقت یورپی یونین کو 1.57 بلیئن یورو کے کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامنا ہے زرائع کے مطابق یہ خسارہ اشیائے ضروریہ کے امپورٹ بلز کی ادائیگی کے بعد سامنے آیا یے۔ جبکہ یورپی کمیشن کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یورو زون کو سینکنڈری انکم میں 12 بلیئن یورو کے خسارے کا سامنا ہے جو کہ اس سے پہلے 30 بلیئن یورو سرپلس تھا ۔ ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار یوکرائن جنگ کے بعد یورپ میں پیدا ہونے والے شدید معاشی بحران کو ظاہر کرتے ہیں ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔