یورپ میں توانائی کے بحران میں شدت: کوئلے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ۔
برسلز( ریسرچ رپورٹ)۔ روس کی طرف سے یورپی یونین کو گیس سپلائی میں کمی کے بعد یورپی یونین کے ممالک توانائی کے بڑے بحران میں مبتلا ہیں ۔ ایسی صورتحال میں یورپی پاور پلانٹس کو کوئلے پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں جہاں دیگر دھاتوں کی قیمتوں میں تاریخی کمی واقع ہو رہی ہے وہیں پچھلے ایک ہفتے میں کوئلے کی قیمت میں 60 ڈالرز کا اضافہ ہو چکا ہے ۔ اسوقت کوئلہ 370 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔