امریکی فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی پر بریفنگ۔

امریکی فیڈرل ریزرو کے سربراہ پاول نے آج مانیٹری پالیسی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے امریکی معیشت میں افراط زر پر قابو پانے کے لئے پالیسیز کے سختی سے نفاذ پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مانیٹری ٹولز کا استعمال اسوقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ افراط زر دو فیصد کا ہدف حاصل نہیں کر لیتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کساد بازاری کے اثرات لیبر مارکیٹ پر بری طرح سے اثر انداز ہو سکتی ہے۔ فیڈرل ریزرو کے سربراہ نے کہا کہ کساد بازاری کے اثرات زائل ہونے اور مارکیٹس کی سست روی ختم کرنے میں کچھ عرصہ لگ سکتا ہے اور اس دوران ضرورت پڑنے پر شرح سود میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ نارملائزیشن کے دورانیے کا تعین نہیں کیا جا سکتا لیکن امریکہ کامقصد حتمی طور پر کساد بازاری کو ختم کرنا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button