جرمنی: توانائی کی بچت کے لئے اقدامات کا اعلان

جرمن حکومت نے توانائی کے سنگین بحران پر قابو پانے کے لئے گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت توانائی کی بچت سمیت اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ جرمن کابینہ کے مطابق مجوزہ اقدامات سے گیس کی 3 فیصد تک بچت ہو گی۔ یورو نیوز کے مطابق آج بھی یورپ کے بڑے حصے میں بلیک آؤٹ رہا اور زیادہ تر صنعتیں بھی بند رہیں۔ جبکہ گیس کی قیمت 600 یورو فی میگاواٹ گھنٹے تک پہنچ گئی ہے۔ جرمن وزارت توانائی کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملک میں گیس کی قلت کے علاوہ دریائے رہین میں خشک سالی کے باعث پانی کے انتہائی کم ترین سطح پر آ جانے سے پن بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے جس کے بعد جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button