نرم مانیٹری پالیسی کو جاری رکھا جائے گا۔ ہاری ہیکو کروڈا

جاپانی ین کی قدر میں شدید گراوٹ کے بعد جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی طرف سے ایک بار پھر اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی بینک کی کمیٹی کا اجلاس آج متوقع یے۔ جبکہ مرکزی بینک کے سربراہ ہاری ہیکو کروڈا نرم مانیٹری پالیسی قائم رکھنے کے اپنے موقف پر ابھی تک قائم ہیں۔ آج کی صورتحال پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کورونا کی عالمی وباء کے اثرات سے نمٹنے کے لئے نرم مانیٹری پالیسی اور کم شرح سود (Interest rate ) کا تسلسل ضروری ہے۔

دوسری طرف جاپانی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ آج وزارت خزانہ کی طرف سے امریکی ڈالر سے منسلک ین سرمایہ کاری بانڈز فروخت کئے جائیں گے تا کہ جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) کی پیشرفت کو روکا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نرم مانیٹری پالیسی مخصوص حالات میں بہتر ہوتی ہے تاہم جب عالمی سطح پر معاشی بحران موجود ہو تو اپنی پالیسیز میں تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button