PSX کے نمایاں اسٹاکس کا جائزہ۔
پاکستانی اسٹاکس ایکسچینج (PSX) میں آج 23 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ 2 کروڑ 13 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ (CNERGY) والیوم لیڈر رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کے لین دین کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) دوسرے اور 1 کروڑ 51 لاکھ کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP) تیسرے نمبر پر رہا۔
ان کے علاوہ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL), آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ (OGDC). ہیزکول پیٹرولیم لیمیٹڈ (HASCOL), پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL), دیوان فاروق موٹرز لیمیٹڈ (DFML), بینک الفلاح لیمیٹڈ (BAFL), غنی گلوبل ہولڈنگز لیمیٹڈ (GGL) بھی سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) اور شیئرز کے والیوم کے اعتبار سے نمایاں اسٹاکس میں سب سے نمایاں رہے۔
سیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہے۔ شیئرز کی قدر میں اضافے کے اعتبار سے پاک گلف لیزنگ کمپنی (PGLC) سب سے نمایاں رہا جس کی قدر 1 پیسے کے اضافے کے ساتھ 8 روپے 68 پیسے کی سطح پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔