چین کی طرف سے کورونا کی پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان۔

چین میں شدید غربت اور بیروزگاری کے باعث مظاہروں کے بعد کورونا کی وجہ سے عائد سخت سماجی و معاشی پابندیوں میں کمی کاسلسلہ جاری ہے۔چینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعلان کےمطابق کل ( 6 اکتوبر) سے عوامی مقامات پر داخلے سے قبل کورونا ٹیسٹ کروانے کی پابندی ہٹائی جا رہی ہے۔

چینی حکومت کی طرف سے جاری جاتی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس اعلان کا اطلاق بندرگاہوں۔ فیکٹریوں اور دفاتر میں کام کرنیوالوں پر بھی ہو گا۔ اس اعلان کے بعد چین کی طرف سے عالمی مارکیٹ میں خام مال اور تیار شدہ مال کی رسد مکمل طور پر بحال ہونیکی توقع کی جا رہی ہے۔ جس کے انتہائی مثبت اثرات عالمی مارکیٹس (Global Markets) اور عالمی معیشت پر مرتب ہونیکی توقع ہے اور معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر رسد کا توازن بھی مستحکم ہو گا۔

جمعے کے روز پابندیوں میں نرمی کے اعلان کے بعد آج ایشیائی اور عالمی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے اور چینی معیشت کی بحالی کے دور رس اثرات عالمی سطح پر مرتب ہونے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button