کیا KSE100 کا Bullish مومینٹم ختم ہو رہا ہے؟

آج پاکستانی اسٹاکس انڈکس KSE100 میں مندی کا رجحان نظر رہا، جس کی بنیادی وجوہات میں پاکستان کی کشیدہ سیاسی صورتحال اور Global Stocks میں مندی کی لہر ہے۔ گذشتہ روز پولینڈ پر ہونے والے میزائل حملے اور اس کے نتیجے میں Third World War کے خطرے کے بعد عالمی اسٹاکس کی طلب میں کمی دیکھی جا رہی ہے اگرچہ بعد ازاں ترک صدر طیب اردگان کی کوششوں کے نتیجے میں تناؤ کی صرتحال میں کمی واقع ہوئی لیکن اس کے باوجود سرمایہ کاروں کا اعتماد پوری طرح بحال نہیں ہو سکا۔ آج تیزی کے رجحان سے آغاز کے باوجود KSE100 انڈیکس میں سرمائے کے حجم (Capitalization) میں کمی اور Shares Volume میں گراوٹ دیکھی گئی بعد ازاں دن کے درمیان تک 43 ہزار کی بڑی نفسیاتی حد (Psychological Support) کو عبور کرنے کے بعد اسے برقرار نہ رکھا جا سکا اور انڈیکس میں 208 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 42774 پر بند ہوا ہے۔ مندی کا یہ رجحان مارکیٹ کے اختتام تک جاری رہا۔ آج KSE100 ایک مخصوص رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیا۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 43099 اور کم ترین لیول 42769 رہا ہے۔ اس طرح کاروباری سرگرمیاں 330 پوائنٹس کے درمیان محدود رہیں۔ آج انڈیکس میں 97 فیصد یعنی 366 کمپنیز نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 113 کی قدر میں اضافہ، 230 میں گراوٹ اور 23 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ آج پورے دن میں انڈیکس میں 94360 ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔جبکہ 18 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جبکہ سرمائے کا حجم 6 ارب 15 کروڑ روپے رہا۔ دن کے ابتدائی 2 گھنٹوں کے دوران بننے والا Bullish مومینٹم 43 ہزار کی اہم ترین سطح کو قائم رکھنے میں ناکامی کے بعد ختم ہوتا ہوا نظر آیا۔ 4 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط 4SMA میں Bearish رجحان غالب رہا اور ٹرینڈ لائن 20 روزہ اوسط یعنی 20DMA کے بالکل قریب آ گئی جو کہ اس سے قبل 200DMA کے 61.8 سے اوپر نظر آ رہی تھی۔ اگرچہ Bullish مومینٹم یہاں کمزور نظر آ رہا ہے لیکن کل کے ابتدائی سیشن کے دوران انڈیکس 43 ہزار کی مزاحمتی حد (R1) کو عبور کرنے کی بھرپور کوشش نظر آ سکتی ہے کیونکہ آج کا اختتامیہ (Closing Session) 42800 کی سپورٹ (S1) سے اوپر رہا ہے۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) بھی 55 پر آ گیا ہے جو کہ ابھی بھی Bullish ریلی کو ظاہر کر رہا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 43100, 43400 اور 43700 ہیں جسے حاصل کرنے کے بعد 44 ہزار کا psychological Mark اور 44100 کی اہم ترین تیکنیکی حد (Technical Resistance) جبکہ اگر Support Levels کا جائزہ لیں تو 42800، 42300 اور 41800 کے لیولز پر مضبوط سپورٹ نظر آ رہی ہے۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹر موجودہ سطح سے ایک اور Bullish Rally کو ظاہر کر رہے ہیں۔پ

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button