ایونسیون لیمیٹڈ: PSX میں مندی کے باوجود تیزی کا مومینٹم اپنائے ہوئے

ایونسیون لیمیٹڈ PSX میں مندی کے باوجود تیزی کا مومینٹم اختیار کئے ہوئے ہے۔ جس کی بنیادی وجہ انکی Annual General Meeting اور متوقع شانداز نتائج ہیں۔ کمپنی ذرائع کے مطابق گذشتہ سال AVN نے اپنے ایداف سے زیادہ برآمدی حجم حاصل کیا۔ کمپنی کے Artificial Intelligence Based آلات اور سافٹ ویئر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ اور انکی طلب 2 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں سرمایہ کاری کے کم حجم کے باوجود متاثرکن شیئر والیوم حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور 1 روپے 56 پیسے اضافے کے ساتھ 68 روپے 66 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسوقت یہ 69 کی اہم ترین نفسیاتی حد کے بالکل قریب اپنی اسٹرینتھ جمع کر رہا ہے گذشتہ روز اسکا اختتامیہ 67.60 پر تھا۔ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے اسٹاکس بالخصوص ٹیکنالوجی کمپنیز کے اسٹاکس میں دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ گذشتہ روز جاری ہونیوالی ٹریڈ رپورٹ میں سالانہ 32 فیصد برآمدی حجم ٹیکنالوجی کے شعبے کا ہے۔

تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات (Exports) 6 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہیں۔ ٹیکنالوجی کے اسٹیک ہولڈرز میں اوینسیون لیمیٹڈ (AVN) بھی شامل ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے سرمایہ کاروں میں ایوینسیون لیمیٹڈ (AVN) انتہائی مقبول اسٹاکس میں شامل ہے۔ AVN ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے جس کا ہیڈ آفس دوبئی (متحدہ عرب امارات) میں ہے جبکہ پاکستان میں کمپنی نے اپنا آفس 26 مارچ 2003ء کو کراچی میں قائم کیا۔ اسکی ذیلی شاخیں لاہور اور اسلام آباد میں ہیں۔ کمپنی کا بنیادی سرمایہ 6 ارب روپے سے زائد ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں اسکی سرمایہ کاری 32 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے 30 فیصد شیئرز جن کی تعداد 9 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بنتی ہے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کر رہے ہیں۔ ایوینسیون بنیادی طور پر ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے علاوہ انجنئرنگ اور Industrial Automation کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں2021 کے دوران اسکے پروجیکٹس کی سیل 1 ارب ڈالر سے زائد رہی ہے۔ PSX میں یہ Holding اور Intra-Day دونوں طرح کی ٹریڈ میں یکساں مقبول ہے۔ اسے ٹی۔آر۔جی (TRG) اور نیٹسول (NETSOL) کی طرح ہر فارمیٹ کی اسٹاک ٹریڈنگ میں پسند کیا جاتا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج AVN نے اپنی گذشتہ روز کی سطح سے 30 پیسے اوپر 67 روپے 40 پیسے سے آغاز کیا جس کے بعد ابتداء میں پیشقدمی کرتے ہوئے یہ 68 کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کر کے 68۔66 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ انڈیکس میں مندی کے ساتھ AVN بھی دوسرے سیشن میں اسی نفسیاتی ہدف کے قریب موجود ہے۔ مجموعی طور پر AVN کا ٹریڈنگ چارٹ مثبت منظرنامہ پیش کر رہا ہے۔

سطح پر اس کے شیئر والیوم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک اس میں 27 لاکھ سے زائد شیئرز کی ٹریڈ ہو چکی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران AVN نے 61 روپے فی شیئر سے 114 روپے تک کی قدر کا سفر طے کیا۔ جبکہ 65 سے اوپر کا لیول ہمیشہ اس کے لئے Bullish مومینٹم اور جارحانہ موڈ اختیار کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم رہا ہے۔

موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی حد 69 کے نفسیاتی ہدف کے بعد 69.30 ہے۔ جبکہ دوسری مزاحمتی حد 69.80 ہے۔ جس کے بعد 70 کا نفسیاتی لیول ہے. تیسری حد 70.30 ہے جو کہ اسکی 50 روزہ Moving Average بھی ہے۔۔ اسکی آج کی ٹریڈنگ رینج کا جائزہ لیں تو آج AVN کا Upper Cap بھی تیسری مزاحمتی حد سے اوپر 72 روپے 13 پیسے اور Lower Lock آج 62 روپے 7 پیسے پر ہے۔

آج اسکی تمام Moving Averages خریداری کا رجحان ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح پر پہلا سپورٹ لیول 68.30 ہے جبکہ اسکے بعد 67.90 اور 67.60 کے مضبوط سپورٹ لیولز ہیں۔ جبکہ اگر آج اسکا اختتامیہ 68 کے نفسیاتی ہدف سے اوپر ہوا تو آنیوالے دنوں میں اسکی Bullish ریلی اسے 75 روپے سے اوپر جانے کی اسٹرینتھ دے سکتی ہیں۔

آج AVN کا محور 68.30 ہے۔ جبکہ یہ 50 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish اور 20 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل رجحان ظاہر کر رہا ہے۔ اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکی خریداری کی سطح انٹرا ڈے میں 67 روہے سے اوپر اور فروخت کی سطح 69 روپے ہے۔ جبکہ Holding کیلئے اسکا طویل المیعادی ہدف 77 روپے ہے۔ آج یہ اپنی 7 روزہ Moving Average اور 21DMA سے اوپر ہے۔ اس سطح پر نئی ٹرینڈ لائن اختیار کر رہا ہے۔ اسکی 200DMA بھی آج کے Upper Cap سے اوپر 72.25 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button