بائنانس آسٹریلیا کا Derivative License کینسل، کرپٹو کرنسیز میں مندی
بائنانس آسٹریلیا کا Derivative License ریگولیٹری ادارے کی طرف سے کینسل کر دیا گیا۔ جس کے بعد کرپٹو کرنسیز کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیئن سیکورٹیز اینڈ انویسٹمنٹس کمیشن (ASIC) نے آج بذریعہ پریس ریلیز پابندی سے مطلع کیا۔
واضح رہے کہ بائنانس آسٹریلیا ٹریڈنگ والیوم کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج کا حصہ ہے۔ ریگولیٹری ادارے نے بائنانس کو آسٹریلوی سرزمین سے 21 اپریل تک اپنے آپریشنز ختم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ASIC کے چیئرمین جوزف لونگو کے مطابق تمام ریٹیل اور ہول سیل کلائنٹس جو کہ اس سے متعلقہ قانون کے زمرے میں آتے ہیں، کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سرمایہ کاروں کی حفاظت کیلئے Crypto Derivative کا ٹریڈنگ لائسنس معطل کیا جاتا ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران یہ ایکسچینج غیر قانونی فنڈز ٹرانسفر اور سرمایہ کاری کی ترغیب دیتی ہوئی نظر آئی۔
لونگو نے مزید کہا کہ ASIC آسٹریلیا میں کرپٹو ریگولیشنز پر کام کر رہا ہے۔ بیت جلد تمام کرپٹو ایکسچینجز کو نئے قوانین کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ یہ اقدام U.S Commodity Futures Trading Commission کی طرف سے بائنانس اور اس کے بانی چینگ پینگ زہاؤ پر غیر رجسٹرڈ سیکورٹیز کی فروخت کی بناء پر پابندی اور جرمانے کے بعد کیا اٹھایا گیا ہے۔
بائنانس آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ ASIC کی طرف سے جاری کئے جانیوالے احکامات کی تعمیل میں Derivative Operations بند کئے جا رہے ہیں۔ ایکسچینج کے سرزمیں آسٹریلیا ونگ کے سابق سربراہ لی ٹریورز نے دسمبر 2022ء میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ آسٹریلیا میں انکے صارفین کی تعداد ایک ملیئن سے زائد ہے۔ گذشتہ سال نومبر میں FTX گیٹ اسکینڈل سامنے آنے آنے کے بعد سے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں کرپٹو کرنسیز کے حوالے سے سخت قوانہن متعارف کروائے جا رہے ہیں۔
مارکیٹ کا ردعمل
آسٹریلوی ریگولیٹری ادارے کی طرف سے پریس ریلیز سامنے آنے کے بعد کرپٹو کرنسیز کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ بٹ کوائن (BTC) 238 ڈالرز کی کمی سے 28 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کو بریک کرتے ہوئے 27955 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ ایتھیریئم بھی 43 ڈالرز مندی سے 1865 اور لائٹ کوائن 1.71 ڈالرز نیچے 90.90 ڈالرز فی کوائن پر آ گیا ہے۔ پابندی سے براہ راست متاثر ہونیوالا بائنانس کوائن 1.51 ڈالرز کی گراوٹ سے 312.57 ڈالرز پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 0.48 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ دیگر کرپٹو کرنسیز میں بھی منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ ہو رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔