Chinese Caixin PMI Report جاری ، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر میں اتار چڑھاؤ ۔

ستمبر 2023ء کے دوران Demand کم ہونے سے صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہوئی۔

Chinese Caixin PMI Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

Chinese Caixin PMI Report کی تفصیلات۔

S&P Global کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں Purchase Managers Index ایک مرتبہ پھر منفی زون میں داخل ہو گیا اور اسکی ماہانہ ریڈنگ 49.5 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 50.00 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ اگست کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 50.6 فیصد تھی۔

رپورٹ مرتب کرنے والی سروے ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ چینی معیشت بحالی کے دور سے گزر رہی ہے۔ جسے عالمی مارکیٹ میں طلب کم ہونے اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کا سامنا ہے۔ Property Sector میں آنیوالے بحران اور تعمیراتی پروجیکٹس بند ہونے سے خام مال کی رسد کو Supply Shock کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سےآنیوالے دنوں میں ایشیائی ملک تفریط زر (Deflation) کا شکار ہو سکتا ہے۔

اعداد و شمار چینی مارکیٹس میں تیار شدہ اشیاء کی اپنی لاگت سے کم سطح پر فروخت کے رجحان کہ عکاسی کر رہے ہیں۔ جس کے انتہائی منفی اثرات دنیا بھر کی مارکیٹس پر مرتب ہونے کا اندیشہ ہے۔

آسٹریلیئن مارکیٹ پر متوقع اثرات۔

چین آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے۔ ان دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 40 ارب ڈالرز ماہانہ ہے۔ چینی صنعتی شعبہ 10 ارب ڈالرز کی Iron Ore آسٹریلیا سے درآمد کرتی ہے۔ جو آسٹریلوی معیشت کا 35 فیصد بنتا ہے۔ اسی ٹریڈ سے آسٹریلیائی ڈالر کی طلب پیدا ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں امریکہ کے ساتھ سپلائی ایشوز سامنے آنے پر دنیا کی دوسری بڑی معیشت نے آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز اپنی عالمی تجارت میں بطور کلیئرنگ کرنسیز استعمال کرنا شروع کئے ہیں۔ چین اور اس سے جڑی خبریں اسی بناء پر ان ممالک کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

سروے ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے خلاف آسٹریلوی ڈالر (AUDUSD) کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ ایشیائی سیشنز کے دوران یہ 0.6300 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کا دفاع کر رہا ہے۔

Chinese Caixin PMI Report جاری ، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر میں اتار چڑھاؤ ۔

ادھر نیوزی لینڈ ڈالر بھی رواں سال کی کم ترین سطح کے قریب 0.5800 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کیوی ڈالر کی یہ اہم ترین سپورٹ ہے جس کے بعد یہ تین سال کی کم ترین سطح پر آ جائے گا۔ جس کے بعد اسکا بیئرش ریگریشن چینل  شروع ہو جاتا ہے۔ جس کا اختتامی پوائنٹ 0.5700  کے قریب ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button