کرپٹو مارکیٹ۔ ایک بار پھر بحالی کی طرف گامزن
جمعے کے دن سے امریکی ڈالر کے پریشر میں آنے اور کرپٹو ریگولیشنز کیں اصلاحات کی خبروں کے بعد سرمایہ کار اور ٹریڈرز ایک بار پھر کرپٹو ٹریڈ کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ جمعے کے دن 18 ہزار ڈالرز فی کوائن کی سطح سے اوپر کی طرف سفر کرتے ہوئے بٹ کوائن کئی حدیں عبور کر کے آج 45 دن کے بعد دوبارہ 23 ہزار ڈالرز فی کوائن کی سطح پر بحال ہوا ہے۔ بٹ کوائن چونکہ سب سے مضبوط اور بنیادی کوائن سمجھا جاتا ہے اس لئے کرپٹو مارکیٹ کی بحالی کے لئے بٹ کوائن کی قدر کا بحال ہونا بلاشبہ ایک خوش آئند خبر ہے۔ بٹ کوائن اسوقت 23395 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بات کریں ایتھیریم کی تو یو۔ایس۔ڈی کے اسٹیبل کوائن کی مرجنگ کے بعد اب تک 50 فیصد سے زائد قدر کی بحالی کے بعد اسوقت 1541 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دوبارہ خریداری کو ظاہر کر رہا ہے۔ پچھلے ہفتے 45 ڈالرز فی کوائن کی سطح سے بیئرش زون میں داخل ہونے والا لائٹ کوائن اسوقت 58 ڈالرز کی سطح پر بحالی کے بعد بلش زون میں داخل ہو چکا ہے، ڈیجیٹل معیشت کے ماہرین کے مطابق لائٹ کوائن 65 ڈالرز کے ہدف کو حاصل کر سکتا ہے۔ اسی طرح سولانا، ڈوج کوائن اور کارڈینو میں بھی سرمایہ کاروں اور ٹریڈرز کی جانب سے اچھی خریداری نظر آ رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔