ایشیائی مارکیٹس (Stocks) میں کاروباری ہفتے کا منفی اختتام

آج کاروباری ہفتے کے آخری دن ایشیائی مارکیٹس (Stocks) میں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے۔ چینی لاک ڈاؤن کی وجہ سے عائد سخت ترین سماجی پابندیوں کے ہٹائے جانے کے سلسلے میں پائی جانیوالی بے یقینی اسٹاکس کے سرمایہ کاروں کیلئے Risk Factor میں اضافہ کر رہی ہے۔ جس سے زیادہ تر مارکیٹس میں سرمائے کا انتہائی کم حجم اور شیئر والیوم میں کمی نظر آ رہی ہے۔ جبکہ اس کی دوسری بڑی وجہ آج امریکی نان فارم پے رول رپورٹ (NFP) کے اجراء کے انتظار میں مارکیٹس میں پایا جانیوالا محتاط رویہ ہے۔

آج ایشیائی مارکیٹس میں سب سے زیادہ مندی جاپان کی Nikkei مارکیٹ میں نظر آیا ہے Nikkei225 انڈیکس 448 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 27777 کی سطح پر ہوا ہے۔ انڈیکس نے آج کے دن کا آغاز 27983 کی سطح سے کیا۔ یہی اسکی بلند ترین سطح تھی۔ جبکہ اس کے بعد انڈیکس 27662 تک گراوٹ کا شکار ہوا۔ جنوبی کوریا کی KOSPI میں بھی کاروباری دن کا اختتام 45 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2434 پر ہوا ہے۔ دوسری طرف ہانخگ کانگ اسٹاک ایکسچینج (HSE) میں دن کا اختتام 61 پوائنٹس کم ہو کر 18675 کی سطح پر ہوا ہے۔ سنگاپور کا اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس 29 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3265 کی سطح پر بند ہوا ہے۔

ایشیاء کے ٹریڈ مارک انڈیکس CNBC100 میں ہفتہ وار ٹریڈ 37 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7989 پر اختتام پذیر ہوئی ہے۔ دوسری طرف تائیوان کے TSEC50 میں کاروباری دن 42 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 14970 پر بند ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button