PSX میں شدید مندی کے رجحان پر دن کا اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا اختتام شدید مندی کے رجحان پر ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر (Foreign Exchange Reserves) کا 4.5 ارب ڈالر پر آ جانے کے بعد مالیاتی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے کمرشل بینکوں کے ڈالر اکاؤنٹس کو ریاستی ملکیت قرار دیئے جانے کے بیان نے بھی مارکیٹ کے سرمایہ کاروں پر انتہائی منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ کیونکہ اس سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ریاست کو کمرشل بینکوں کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر استعمال کرنے پڑے ہوں۔ وفاقی وزیر خزانہ کے اس بیان کے بعد مارکیٹ میں انتہائی Panic Selling دیکھنے میں آئی اور وسطی سیشن کے دوران مارکیٹ کریش ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔

آج KSE100 دن کے اختتام پر 502 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) کو توڑتے ہوئے 40504 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 40436 سے 41074 کے درمیان رہی ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 168 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15012 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ آج اسکی کم ترین سطح 15 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ سے نیچے 14974 رہی جبکہ بلند ترین لیول 15231 تھا۔

آج مارکیٹ میں 353 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 264 کی قدر میں کمی، 69 میں اضافہ جبکہ 20 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button