کرپٹو کرنسیز کا اتار چڑھاو۔

آج کرپٹو مارکیٹ خاصے اتار چڑھاو کی شکار ہے۔ بٹ کوائن 20 ہزار ڈالر فی کوائن کی سطح کو بار بار توڑ رہا ہے لیکن دوبارہ اسی سپورٹ کو واپس حاصل کر لیتا ہے۔ کل سے جاپانی حکومت کی طرف سے کرپٹو کرنسیز کے قیمتوں کے تعین کو ٹرسٹ اور کنسوشیم کے حوالے کرنے کی خبروں کے بعد ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ خاصے پریشر میں محسوس ہو رہی ہے۔ اسوقت بٹ کوائن 18880 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ایتھیریم 1000 ڈالر کی سطح پر رینج باونڈ میں حرکت کر رہا ہے۔ اگر بات کریں لائٹ کوائن کی تو یہاں بھی 55 ڈالر فی کوائن کے آس پاس ہی ٹریڈنگ رینج نظر آ رہی ہے۔ ٹیتھر بھی 1 ڈالر سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ کارڈینو بھی منفی زون میں اپنی بنیادی قیمت 0.50 کی سپورٹ توڑتے ہوئے 0.4450 پر اپنے لیولز بحال کرنیکی کوششوں میں ہے۔ ایولانچے 16 ڈالرز فی کوائن کے پاس رینج ٹریڈ کر رہا ہے۔ ریپڈ بٹ کوائن بھی 18 ہزار کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ڈوج کوائن 0.0639 پر 2 فیصد کے قریب منفی زون میں موجود ہے۔  اس طرح آج کرپٹو مارکیٹ میں مسلسل فروخت کا رجحان ہے لیکن جیسے ہی کرپٹو کرنسیز بنیادی لیولز سے نیچے آتی ہیں وہاں انٹرا ڈے ٹریڈرز چھوٹی ٹرانزیکشنز میں کرپٹو میں خریداری بھی شروع کر دیتے ہیں لیکن شارٹ ٹرم پلاننگ کے ساتھ ایسا لگتا ہے کہ وہ بڑے رسک سے محتاط ہو کر ٹریڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ بنیادی لیول سے نیچے 18 ہزار کی سطح پر خریدا گیا بٹ کوائن 20 ہزار کی سطح پر فروخت ہونے پر اچھا انٹرا ڈے  منافع دے رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button